ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

ڈوڈہ سڑک حادثے میں تین مزدور از جان ، پانچ دیگر زخمی

جموں:جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے سرہوا علاقے میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار8 افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں تین کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق درمیانی شب ڈوڈہ کے سر ہوا علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی زیر نمبر (JK06A-8682)ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آٹھ مزدور شدید طورپر زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر تین مزدور جن کی شناخت منی کمار ولد دیا رام ، لال چندھ ولد جامت رام ساکنان سرہوا اور کرن جیت سنگھ ولد صاحب چرن کے بطور ہوئی ہے زخمیوں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
زخمیوں کی پہچان سنجے کمار ولد جامت رام ، منجیت سنگھ ولد پریم لال ، خوشحال کمار ولد کونگ لال ، منٹو کمار ولد بلک رام اور سنوہر لال ولد چنی لال ساکنان ڈوڈہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img