جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے کالا کوٹ علاقے میں وسیع پیمانے پر منگل کو بھی لگاتار دوسرے دن ملی ٹنسی مخالف آپریشن جاری ہے۔
بعض ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں 2 جوان زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے دونوں جوانوں کی حالت مستحکم ہے۔
ایک فوجی ترجمان کے مطابق مشکوک افراد کی نقل وحمل کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس نے پیر کی شام کالا کوٹ علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں فی الوقت وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ آپریشن میں 2 سے 3 ملی ٹنٹ پھنسے ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی