سری نگر: وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف کے درون علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق چرار شریف کے برانڈی پتھری درون علاقے میں پیر کی اور منگل کی درمیانی شب قریب ڈیڑھ بجے محمد ایوب نامی ایک پشمیہ شال بُننے والے کاریگر کے مکان میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کے شعلوں نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے کر مکمل طور پر خاکستر کر دیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیے مالیت کا مال و سباب تباہ ہوا ہے۔
اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا کہ مکان میں گھر کے مال و اسباب کے علاوہ لاکھوں روپیے مالیت کے پشمینہ شال بھی تھے جو سب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔
مقامی لوگوں نے حکام سے متاثرہ کو فوری امداد کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ کو موسم سرما کے پیش نظر کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے حکام سے متاثرہ کو بھر پور امداد کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ اپنے عیال کے سر پر چھت کا بندوبست کر سکے۔
یو این آئی