سری نگر: سری نگر کے ملورہ علاقے میں بدھ کے روز ایک گاڑی میں ایک نوجوان کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ملورہ علاقے میں جے کے بینک کے نزدیک مقامی لوگوں نے ایک کار میں ایک لاش دیکھی جس کے متعلق انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت محمد آصف خان ولد عاشق احمد خان ساکن پٹن کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی