عالمی یوم سیاحت:محکمہ سیاحت کی طرف سے شنکر چاریہ پر صفائی مہم کا اہتمام

عالمی یوم سیاحت:محکمہ سیاحت کی طرف سے شنکر چاریہ پر صفائی مہم کا اہتمام

سری نگر: محکمہ سیاحت نے بدھ کو عالمی یوم سیاحت کے موقع پر یہں شنکر اچاریہ میں صفائی مہم کا اہتمام کیا جس دروان اس میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں جھاڑو اور تھیلے اٹھا رکے تھے اور وہ کوڑا کرکٹ صاف کر رہے تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر راجا یعقوب نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں عالمی یوم سیاحت منایا جا رہا ہے جس کی تھیم ‘ٹورزم اینڈ گرین انوسٹمنٹ’ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے گذشتہ روز ڈائریکٹوریٹ پر ایک سمینار کا اہتمام کیاجس میں متعلقین کو مدعو کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر صفائی مہم تمام سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، دودھ پتھری، یوسمرگ،سونہ مرگ وغیرہ میں چلا جا رہی ہے۔
موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ مہم یہاں شنکر اچاریہ سے شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کو مسقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.