لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا

لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا

گاندربل:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج گاندربل میں ضلع میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
اُنہوں نے قمریہ سٹیڈیم میں ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلع اِنتظامیہ ، عوامی نمائندوں اور گاندربل کے عوام کو مُبار ک باد دی۔
جموںوکشمیر بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک نئے اِنقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے زیر اِلتوا کئی منصوبے آج مکمل کر کے عوام کے نام وقف کئے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” گزشتہ چار برسوں میں تیز رفتار ترقی اور جدید بنیادی ڈھانچے میں بے مثال سرمایہ کاری جموںوکشمیر کی اِقتصادی ترقی کی راہ کو تشکیل دے کر لوگوں کی اُمنگوں کو تقویت دے رہی ہے ۔“
اُنہوں نے کہا کہ سال2019 ءسے پہلے تاخیر ایک معمول تھا ۔اَب منصوبوں کی جلد تکمیل اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے پورے جموں وکشمیر یوٹی میں ایسے 1,500 پروجیکٹ مکمل کئے ہیں جو 5سے 20برس سے زیر اِلتوا تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کے لئے زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے لئے کئی دہائیوں کے ترقیاتی خِلا کو دُور کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ گاندربل کو ایک علحٰیدہ ضلع بننے کے بعد کافی عرصے تک نظر اَنداز کیا گیا تھا۔جب ملک ترقی کی طرف گامزن تھا تو یہاں کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بیہامہ میں بس ٹرمنل کمپلیکس جیسے پروجیکٹوں کا آج اِفتتاح کیا گیا ہے جو ایک دہائی پہلے ہی مکمل ہوجانا چاہئے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے ترقیاتی اَمور پر توجہ مرکوز کرنے اور بڑے پیمانے پر اِقتصادی سرگرمیوں کو خصوصی فروغ دینے کے لئے متعدد فعال اَقداما ت کئے ہیںاور مختلف شعبوں سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم سیاحتی شعبے میں گاندربل کی ترقی کی صلاحیت سے فائدہ اُٹھانے کے لئے بھی اہم کوششیں کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ سونہ مرگ اَب عالمی سیاحتی نقشے پر ہے اور سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد نے مقامی معیشت کو فروغ دیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع اِنتظامیہ گاندربل اور عوامی نمائندوں کو مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کرنے پر مُبارک باد دی۔

اُنہوں نے مقامی اِنتظامیہ کوروزگار کے شعبے میںکی جانے والی کاوشوں اور مرد و خواتین میں خواندگی کے تفاوت کو کم کرنے کے لئے بھی سراہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خواتین کی خواندگی میں اِضافہ جموںوکشمیر یوٹی جموںوکشمیر کی سماجی و اِقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں اِضافہ ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اَنٹرپرینیور شپ اور سیلف ہیلپ گروپوں میں ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔
اُنہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج میں وینچر انکیوبیشن اینڈ کالج ایپلی کیشن لانچ پیڈ سینٹر ( وِی آئی کے اے ایل پی ) کو ضلع کے نوجوانوں کے لئے وقف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز ممکنہ کاروباری اَفراد کو آئیڈ یا انکیوبیشن ، کاروبارکی ترقی اور اِختراع کے لئے ایک ساز گار ماحول فراہم کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے معاشرے پر سودمنداَثرات مرتب ہوں گے ۔
اُنہوں نے گاندربل کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اُن عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں جو امن اور ترقی کے عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج ترقی صرف چند ایک تک محدود نہیں ہے ۔ بھرتیاں صرف میرٹ اور شفاف طریقے سے کی جا رہی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی بھرتی کا عمل شروع کر رہے ہیں اور آنے والے چھ ماہ میں خالی اَسامیوں کو پُرکیاجائے گا ۔
اُنہوں نے ضلعی اَفسروں اور عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ پی ایم وشوکرما اور آیوشمان بھوا جیسی سکیموں کی مو¿ثر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے سماج کے ہر طبقے بالخصوص نوجوانوں سے گاندھی جینتی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے طلباءاور شہریوں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات انجام دینے پر مُبارک باد دی ۔ اُنہوں نے وہاں موجود مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے مطالبات اور مسائل سُنے ۔
شری امر ناتھ جی یاترا۔ 2023ءاور مشعل گاش پر کافی ٹیبل کتابیں بھی جاری کی گئیں ۔
اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے ڈگری کالج گاندر بل میں 12 کلاس روم اضافی رہائش ، ملٹی پرپز ہال ، جم کم ہیلتھ سینٹر اور وی آئی کے اے ایل پی۔ وینچر انکیوبیشن اینڈ نالج ایپلیکیشن لانچ پیڈ سمیت مختلف پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا ۔ اُنہوں نے جی ڈی سی گاندر بل میں لڑکیوں کیلئے 50 بستروں والے ہوسٹل کا سنگِ بنیاد رکھا اور وی آئی کے اے ایل پی انکیوبیشن پالیسی پر ایک کتابچہ جاری کیا ۔
اُنہوں نے آج جن مختلف پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیاجن میں بیہامہ گاندر بل میں بس ٹرمنل کمپلیکس ، کیفے ٹیریا ایم سی گاندر بل ، بیہامہ میں سندھ ویو پوائنٹ اور امرت سروور بیوٹیفکیشن شامل ہیں ۔ اُنہوں نے کلاک ٹاور گاندربل کے آس پاس کے علاقے کی بیوٹیفکیشن کا م کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ 13.50 کروڑ روپے کے جل شکتی محکمہ کے پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا گیا جن میں ایم جی ڈی ڈبلیو ٹی پی گاندر بل ٹاون ، گاندر بل ٹاون ( مرحلہ دوم ) ، کورگ دراگ پورہ ، گوگچی گنڈ ملک پورہ اور اگ مامر کیلئے پانی کی فراہمی کی سکیمیں شامل ہیں ۔
اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈی ڈی سی گاندربل محترمہ نزہت اشفاق ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے بدھوری ، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر ، ڈی آئی جی سی کے آر سری نگر سوجیت کمار ، صدر میونسپل گاندربل ایڈ وکیٹ الطاف ، پی آر آئی ممبران اور سینئر اَفسران موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.