اونتی پورہ میں دو منشیات فروشوں کی جائیداد قرق

اونتی پورہ میں دو منشیات فروشوں کی جائیداد قرق

سری نگر: منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کی جائیداد کو منسلک کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز اونتی پورہ پولیس نے مختیار احمد راتھر ولد غلام احمد راتھر ساکن ہاری پاریگام اور عبدالقیوم بٹ ولد عبدالخالق بٹ ساکن لارکی پورہ نامی دو منشیات فروشوں کی 39لاکھ روپیہ مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او اونتی پورہ نے تحقیقات کے دوران پایا ہے کہ مذکورہ منشیات فروشوں نے ممنوع نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ کرکے جائیدادیں بنا رکھیں تھیں جنہیں پولیس نے اٹیچ کیا۔

بتادیں کہ مختیار احمد بٹ کے خلاف اونتی پورہ ، نوگام اور بجبہاڑہ میں کیس درج ہے ، اسی طرح عبدالقیوم بٹ کے خلاف پولیس تھانہ اونتی پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ رجسٹر ہے۔موصو ف ترجمان نے بتایا کہ دونوں منشیات فروش کورٹ بلوال جیل میں اس وقت مقید ہے۔دریں اثنا عوام حلقوں نے پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں لہذا ان کی جائیدادیں ضبط کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے تاکہ اس وبا کو جڑ سے اکھاڑپھینک دیا جاسکے۔

یو این آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.