جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
16.6 C
Srinagar

سری نگر میں میجر دھیان چند ہاکی ٹورنمنٹ کا فائنل کھیلا گیا

سری نگر:پولیو ویو سری نگر میں میجر دھیان چند ہاکی ٹورنمنٹ کا فائنل کھیلا گیا جس میں سری نگر کی ٹیم نے جیت حاصل کی ۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز پولو ویو سری نگر میں میجر دھیان چند ہاکی ٹورنمنٹ کا فائنل کھیلا گیا جس میں سری نگر کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہ مولہ کو صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے ہرا یا۔
ٹورنمنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا اور اس میں کشمیر صوبے کے دس اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ نئے تعمیر شدہ آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم میں یہ پہلا بڑا ہاکی ٹورنامنٹ ہے۔
سری نگر کی ٹیم کے گگن دیپ سنگھ کو شاندار کارکردگی کے عوض مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ منیف فاروق بٹ کو بہترین گول کیپر اور پریت سنگھ کو پورے ٹورنمنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آ ف دی ٹورنمنٹ قرار دیا گیا۔
وادی کشمیر میں خواتین ہاکی کو فروغ دینے کے لیے فائنل میچ کے آغاز سے قبل سری نگر اور بڈگام کے درمیان ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا۔
جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی، چنار کور کمانڈر اور شری راجپال سنگھ سابق ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان نے بھی میچ کا لطف اٹھایا۔
اس موقع پر کور کمانڈر نے کہاکہ چنار کور کھیلوں کو فروغ دنے کی خاطر کوشاں ہے تاکہ کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔
بتادیں کہ اس ٹورنمنٹ کا انعقاد چنار کور ہیڈ کواٹر نے جموں وکشمیر سپورٹس کونسل اور ہاکی جموں وکشمیر کے تعاون سے کیا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img