جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
27.8 C
Srinagar

التجا مفتی پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی میڈیا ایڈوائزر مقرر

سری نگر:پی ڈی پی نے التجا مفتی کو پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔
پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ سہیل بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ التجا مفتی کو آج محبوبہ مفتی کا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ التجا 2019سے محبوبہ مفتی کی سوشل میڈیا انچارج ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جب جموں وکشمیر کے لگ بھگ سبھی مین اسٹریم پارٹیوں کے لیڈران کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا تو اس دوران التجا مفتی نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی سخت نکت چینی کی اور اپنی آواز بلند کرتی رہی ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img