فائر اینڈ فیوری کور نے پیر کے روز ٹویٹ کرکے کہا: ‘ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فائر اینڈ فیوری کمانڈر اور دوسرے اعلیٰ عہدیداروں نے لداخ میں 19 اگست کو ڈیوٹی کے دوران عظیم قربانیاں پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا’۔
لیہہ میں پیش آنے والے اس بھیانک سڑک حادثے میں فوجی جوانوں کے جان بحق ہونے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے نے اظہار افسوس کرکے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ہے۔
علاوہ ازیں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ،وزیر اعظم نریندر مودی،وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی اس واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یو این آئی