بڈگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 ملی ٹنٹ معاونین گرفتار، اسلحہ وگولہ بارود بر آمد: پولیس

بڈگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 ملی ٹنٹ معاونین گرفتار، اسلحہ وگولہ بارود بر آمد: پولیس

سری نگر: پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 ملی ٹنٹ

معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے فوج کی 62 آر آر کے ساتھ کارروائی انجام دیتے ہوئے بڈگام ضلع کے خانصاحب علاقے میں 3 ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کیا۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت قیصر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن کرمشورہ، طاہر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن واگورہ اور عاقب رشید گنائی ولد عبدالرشید گنائی ساکن واگورہ کے بطور کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تینوں لشکر طیبہ نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ تھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے ایک چینی ہینڈ گرینیڈ، 2 میگزین، 57 گولیاں اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مواد کو مزید تحقیقات کے لئے کیس ریکارڈ میں رکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.