بدھ, اکتوبر 28, 2026
18.4 C
Srinagar

بارہمولہ میں ریت کے تودے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ریت نکالنے کے دوران ایک تودے کے نیچے دب کر دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو ایک عہدیدار نے بتایا کہ دونوں افراد رفیع آباد کے علاقے دچھن پارہ میں ریت نکال رہے تھے کہ اسی دوران ریت کا تودہ اچانک ڈھہ گیا، جس کے نتیجے میں وہ اس کے نیچے دب گئے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں کی لاشیں رات بھر ریت کے نیچے دبی رہیں اور بدھ کی صبح سویرے انہیں نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 28سالہ جاوید احمد میر  اور 29سالہ محمد انیس ملک  کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں دچھن  پارہ کے رہائشی تھے۔دریں اثنا، حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img