لکھنؤ، 14 جولائی: اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے آج خلائی جہاز ‘چندریان-3’ کی کامیاب لانچنگ پر ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو ) ۔ ملک اور ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔
اپنے پیغام مبارکباد میں گورنر نے کہا ہے کہ یہ اہم کامیابی اسرو کے سائنسدانوں کی انتھک محنت، لگن اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ یہ واقعی تمام ہندوستانیوں کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان کا تیسرا قمری مشن چندریان 3 جمعہ کو دوپہر 2.35 بجے آندھرا پردیش میں ستیش دھون اسپیس سینٹر سری ہری کوٹا کی SHAR رینج سے لانچ کیا گیا۔ تقریباً 3900 کلوگرام وزنی اس چندریان-3 کے لانچ کے موقع پر اسرو کے سائنسدانوں کے علاوہ مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ موجود تھے۔ ISRO کے مطابق آرگنائزیشن کی سب سے بھاری راکٹ لانچ وہیکل Mark-III (LVM3-M4) کو چندریان-3 خلائی جہاز کے ماڈیول کو 170 بائی 36500 کلومیٹر سائز کے بیضوی پارکنگ مدار میں نصب کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
یو این آئی