کشتواڑ میں ڈمپر لڑھک گیا تین افراد جاں بحق

کشتواڑ میں ڈمپر لڑھک گیا تین افراد جاں بحق

جموں،14جولائی :جموں صوبہ کے کشتواڑ ضلع میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ میں جمعے کی سہ پہر کو ایک گاڑی زیر نمبر(JK17-6327)زیر تعمیر کیرو ہائیڈل پروجیکٹ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت انیس سالہ ڈرائیور بادل کمار ولد رنجیت سنگھ ساکن بڈا لور ، 25سالہ عاشق حسین ولد اشرف ملک اور 38سالہ چھانجگو رام کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.