سری نگر/جنوبی ضلع شوپیاں کے گاگرن گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے جمعرات کی شام کو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام کو شوپیاں کے گاگرن گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مشتبہ ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین مزدور زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کی ۔کشمیر زون پولیس کے ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ملی ٹنٹوں نے شوپیان میں تین غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔زخمی کی شناخت انمول کمار ،پنٹو کمار ٹھاکر اور ہیرا لال کے بطور کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرا رہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔





