نام کام اور انعام

نام کام اور انعام

ہر کوئی انسان اپنی زندگی میں نام کمانا چاہتا ہے اور اس لئے بہت سارے لوگ اپنا نام روشن کرنے کئے کوئی نہ کوئی اچھا کام کرتے ہیں۔بہت سارے لوگ انعام حاصل کرنے کےلئے کام کرتے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ نام کمانے کے لئے یا انعام حاصل کرنے کے لئے کوئی بھی کام نہیں کرناچا ہیے ۔ہندو ہو یا مسلمان،سکھ ہو یا عیسائی ہر کوئی یہ مانتا ہے کہ کسی بھی اچھے اور بُرے کام کی جزاو سزامرنے کے بعد ہی ملتی ہے۔اگر ہر انسان صرف انسان بن کر اچھا کام کرے گا، تو سماج بہتر بن سکتا ہے۔

اگر انسان حیوان بن کر غلط کام کرے گا، تو سماج بُرباد ہو جائے گا۔آج کل وادی میں ہر قسم کی بُرائی دیکھنے کو مل رہی ہے۔یہاں نہ ہندو اور نہ ہی مسلمان خراب ہو رہا ہے بلکہ انسان خراب ہو رہا ہے جس کا ایک اونچا مقام ہے۔جو اللہ کے بعد کائنات چلانے کا مالک ہے جس کو خالق نے اشرف المخلوقات کا خطاب دیا ہے۔یہ خطاب سب سے بڑا انعام ہے۔لہٰذا انعام اور نام کمانے کے لئے کام نہیں کرنا چاہیے بلکہ انسان بن کر انسانیت کےلئے کام کرناچا ہیے ،یہ سب سے بڑا انعام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.