عمر عبداللہ نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

عمر عبداللہ نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کی صبح بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

وہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ جمعرات کی صبح بارہمولہ پہنچے جہاں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ منگا شرپا کے سامنے کاغذات نامزدگی دائر کئے۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بتادیں بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے اب تک 11 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون اور انجینئر رشید خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اس لوک سبھا سیٹ کے لئے 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر کی پانچ لوک سیٹوں میں سے دو سیٹوں کی پولنگ ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.