فرانس میں یوم مئی پر بنیاد پرستوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار زخمی

فرانس میں یوم مئی پر بنیاد پرستوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار زخمی

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یوم مئی کے موقع پر بنیاد پرستوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
فرانسیسی نشریاتی ادارے بی ایف ایم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں یوم مئی کے مظاہروں کے دوران احتجاج شروع ہوگیاتھا اور پولیس نے مظاہرین میں شامل لوگوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا تھا۔ مظاہرے شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد بلیک بلاک کے بنیاد پرستوں نے دکان کی کھڑکیوں اور بس اسٹاپ کے شیشے توڑنا شروع کر دیا، جس کے باعث پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پٹاخے، آتش بازی اور شیشے کی بوتلیں پھینکیں، جب کہ پولیس نے کئی بارلاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
فرانس کی جنرل کنفیڈریشن آف لیبر (سی جی ٹی) نے کہا کہ یوم مئی پر دو لاکھ سے زیادہ لوگ پیرس کی سڑکوں پر نکلے تھے جب کہ وزارت داخلہ نے مظاہرین کی تعداد 121,000 بتائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.