بیونو آئرس/ ایکواڈور کے شہر گویاکیل میں مسلح مجرموں کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ایل یونیورسو اخبار نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
ایکواڈور کے صدر گوئیلیرمو لاسو نے نومبر میں گوایاس سمیت ملک کے کئی صوبوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا تھا، جس میں گوایاکیل واقع ہے۔ علاقوں میں جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کی وجہ سے ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
اس سے قبل اپریل کے اواخر میں گوایاکیل میں کاروں کی مرمت کی دکان پر مجرموں کے حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔
یو این آئی