جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

نائیجیریا میں مسلح حملوں میں 30 افراد کی موت

لاگوس/ نائجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو کے کئی گاؤوں پر مسلح افراد کے حملوں میں ہفتہ کو کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔سوکوٹو میں پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد تانگزا کے علاقے میں ایک ویجیلنس گروہ کے رکن تھے۔ گروپ کے کچھ ارکان ممکنہ تشدد کے خلاف کمیونٹی کوخبردار کرنے کے لئے علاقے کے اعظم گاؤں گئے تھے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ویجیلینس ارکان نے وہاں کے کچھ گاؤں والوں کو مارا پیٹا۔ اس پر 20 موٹر سائیکل سوار مسلح افراد گاؤں والوں کی مدد کے لیے وہاں پہنچ گئے۔ اس کے بعد ویجیلنس گروپ کے لوگ مختلف گاؤوں میں چلے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نےویجیلینس ارکان کا پیچھا کیا اور راکا میں آٹھ افراد، بلنگوا میں سات، جبا میں چھ، دبگی میں چار، راکا دتسے میں تین اور تسلیوا گاؤں میں دو افراد کو قتل کریا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img