ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

اوڈیشہ حادثہ: وزیراعظم آج جائے حادثہ کا کریں گے دورہ

نئی دہلی، 3 جون : وزیر اعظم نریندر مودی اوڈیشہ کے بالاسور میں جمعہ کے زبردست ٹرین حادثے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ کو اڈیشہ کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم کے پروگرام کی ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن اعلیٰ ذرائع کے مطابق، مسٹر مودی سب سے پہلے بالاسور میں جائے حادثہ کا دورہ کریں گے اور اڈیشہ پہنچتے ہی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ کٹک کے اسپتال جائیں گے جہاں زخمی مسافروں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے حادثے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ بھی طلب کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img