جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

اڈیشہ حادثہ: وزیراعظم میٹنگ میں صورتحال کا لیں گے جائزہ

نئی دہلی، 3 جون : وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ ٹرین حادثہ کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ بلائی ہے۔
حکومت کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میٹنگ میں اڈیشہ ٹرین حادثے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ ذرائع نے تاہم میٹنگ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم اس بڑے ٹرین حادثے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور ریل حادثات سے متعلق تمام پہلوؤں پر میٹنگ میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 12841 اپ چنئی شالیمار کورومنڈیل ایکسپریس اور 12864 بنگلورو ہوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس جمعہ کو اوڈیشہ کے بالاسور ضلع کے بہاناگا بازار اسٹیشن پر یکے بعد دیگرے پٹری سے اتر گئیں۔ اس حادثے میں 238 افراد ہلاک اور سینکڑوں مسافر زخمی ہوئے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img