کشتواڑ میں خیمے پر درخت گرنے سے 4 خانہ بدوش از جان

کشتواڑ میں خیمے پر درخت گرنے سے 4 خانہ بدوش از جان

جموں،25 مئی: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کیشوان جنگلاتی علاقے میں دوران شب ایک عارضی خیمے پر بھاری بھرکم درخت گر آنے سے ایک خانہ بدوش خاندان کے چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے کیشوان جنگلاتی علاقے میں دوران شب بھاری بارشوں اور تیز ہوائوں کے نتیجے میں ایک بھاری بھر کم درخت عارضی خمیے پر گر آنے سے ایک خانہ بدوش خاندان کے 4 افراد کی موت واقع ہوئی۔

یہ علاقہ قصبہ کشتواڑ سے قریب پچاس کلو میٹر دور ہے اور یہ خانہ بدوش خاندان اپنے مال مویشیوں کے ساتھ دچھن کی طرف بڑھ رہا تھا۔

متوفین جن میں 3 خواتین شامل ہیں، کی شناخت 55 سالہ نذیر احمد اس کی اہلیہ 42 سالہ انور بیگم، 26 سالہ شمع بیگم اہلیہ شوکت احمد اور 17 سالہ شکیل بانو کے بطور ہوئی ہے جو سب ضلع کٹھوعہ کے رہائشی ہیں۔

پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.