نئی دہلی، 13 اپریل : وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 71 ہزار نئے تقرری یافتہ اہلکاروں کو تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم ان نئے تقرری یافتہ اہلکاروں سے خطاب بھی کریں گے۔ حکومت نے ایک سال کے اندر مرکزی حکومت میں تقریباً 10 لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت پہلا پی ایم روزگار میلہ گزشتہ سال 22 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا جس میں 75 ہزار سرکاری نوکریاں دی گئیں۔
کئی روزگار میلوں کے ذریعے مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں اب تک 2,18,000 نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔
سرکاری بیان میں کہا گیا، "روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عہد کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔”
نئے تقرری یافتہ اہلکاروں میں ٹرین منیجر، اسٹیشن ماسٹر، سینئر کمرشل کم ٹکٹ کلرک، انسپکٹر، سب انسپکٹر، کانسٹیبل، اسٹینو گرافر، جونیئر اکاؤنٹنٹ، پوسٹل اسسٹنٹ، انکم ٹیکس انسپکٹر، ٹیکس اسسٹنٹ، سینئر ڈرافٹس مین، جے ای/سپروائزر، اسسٹنٹ پروفیسر، ٹیچر، لائبریرین، نرس، پروبیشنری آفیسر، اور دیگر شامل ہیں۔
یو این آئی





