ابوجا، : شمالی نائجیریا میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع ڈیلی پوسٹ اخبار نے اتوار کے روز مقامی حکام کے حوالے سے دی۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ملک کی دوسری بڑی ریاست کانو میں پیش آیا، جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اخبار نے حادثے کی وجہ لاپرواہی سے گاڑی چلانا بتائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریاست کے گورنر الحاجی یوسف نے متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
مغربی دہلی کے وکاس پوری علاقے میں بس میں لگی آگ، ایک شخص زندہ جل کر ہلاک
مغربی دہلی کے وکاس پوری علاقے میں کھڑی ایک بس میں اچانک آگ لگنے سے ایک شخص زندہ جل کر ہلاک ہو گیا۔
فائر بریگیڈ کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً 12 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔
شدید جھلسنے والے شخص کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق متوفی کی شناخت سنیل شرما کے طور پر ہوئی ہے، جو بطور ہیلپر کام کرتا تھا۔
افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔





