منگل, نومبر ۱۱, ۲۰۲۵
4.7 C
Srinagar

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک ڈرون بر آمد

جموں،13 اپریل: سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک اسلحہ و گولہ بارود اور کچھ نقدی رقم سمیت ایک ڈورن بر آمد کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سندری بنی علاقے میں بدھ کی رات دیر گئے مقامی لوگوں نے ڈرون کے اڑنے کی آواز سنی جس کے بارے میں انہوں نے فوج اور پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران ایک ڈرون بر آمد کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جس جگہ ڈرون بر آمد کیا گیا وہ ایل او سی سے دو سے تین کلو میٹر دور ہے۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ ڈرون کے ساتھ اسلحہ و گولہ بارود جس میں 131 گولیاں، 5 میگزین،، ہیگزا کاپٹر وغیرہ شامل ہے، کے علاوہ دو لاکھ روپیے نقدی بھی بر آمد کئے گئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img