سری نگر،: پلوامہ پولیس نے چوری کے ایک معاملے کو حل کرکے ملزم کو گرفتار اور مال مسروقہ کو بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پلوامہ پولیس نے بھارتیہ نیائے سنتہا (بی این ایس) کی دفعہ 303(2) کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر 18/2026 میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسروقہ مال کو بر آمد کر لیا اور اس واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران نا معلوم افراد کی جانب سے چوری شدہ مسروقہ مال (کیبل) کامیابی کے ساتھ بر آمد کر لیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس واردات میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبرJK03H – 3944 اور چھوٹا ہاتھی زیر رجسٹریشن نمبر JK13H – 7042 بھی ضبط کی گئیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ واردات میں ملوث ملزم کی شناخت مظفر احمد پڈرو ولد عبدالرشید پڈرو ساکن بندے پورہ کے طور پر ہوئی ہے جس کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مزید حقائق معلوم کرنے اور دیگر ممکنہ افراد کے ملوث ہونے کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش جاری ہے۔




