پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
4.3 C
Srinagar

یوکرین میں تنازعہ کے باعث 70 لاکھ افراد کی اندرونی نقل مکانی

کیف، 11 اپریل: ایک اندازے کے مطابق روس-یوکرین تنازعہ کی وجہ سے 70 لاکھ یوکرینی باشندے اندرونی طور پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں انٹرفیکس-یوکرین نیوز ایجنسی نے پیر کے روز ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ان میں سے تقریباً 48 لاکھ افراد سرکاری اداروں میں اندرونی نقل مکانی کرنے والے (IDPs) کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک نے کہا کہ تنازعات کی وجہ سے تقریباً 10 لاکھ بچے اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، لیکن وہ یوکرین کے اندر ہی رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 81 لاکھ سے زائد افراد یوکرین سے ہجرت کر کے یورپی ممالک جا چکے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img