پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
5.7 C
Srinagar

پیرو میں بس حادثہ، 10 لوگوں کی موت، 25 زخمی

لیما، 11 اپریل: پیرو کے لیما علاقے میں پیر کی صبح سویرے مسافر بس سڑک سے پھسل کر ندی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور دیگر 25 زخمی ہوگئے سرکاری خبر رساں ایجنسی اینڈینا کے مطابق، پیرو کی نیشنل پولس کے ہائی وے پروٹیکشن ڈویژن کے سربراہ کرنل وکٹر میزا نے بتایا کہ یہ حادثہ سویرے تقریباً 2:30 بجے سینٹرل ہائی وے کے 109 کلومیٹر پر پیش آیا مسافر بس ہوانوکو کے وسطی علاقے سے اتوار کے روز رات 8 بجے روانہ ہوئی تھی جو لیما جا رہی تھی ، راستے میں پہاڑ ی ڈھلان سے پھسل گئی اور ریمک ندی میں تقریباً سات میٹر تک ڈوب گئی۔

پیرو کے ریڈیو اسٹیشن ریڈیو پروگراماس ڈیل پیرو کے مطابق، بس میں 60 مسافر سوار تھے، جن میں چھ نابالغ بھی شامل تھے۔ ان میں سے تین بچے زخمی ہوئے، ایک کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے 25 افراد میں سے کم از کم پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بس ڈرائیور کو ضلع چیکلا کے مقامی تھانے پر لے جایا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img