قاہرہ، 10 اپریل : مصر نے اتوار کو شام کی سلامتی اور استحکام کو بحال کرنے کے لیے سبھی طرح کی دہشت گردی اور بیرونی مداخلت کے خاتمے کی اپیل کی۔
مصری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق، شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق شام کے ایک جامع سیاسی تصفیے تک پہنچنے کے لیے پیڈرسن کی کوششوں کے لیے مصر کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
اقوام متحدہ کے ایلچی نے شام کے بحران کے حل میں مصر کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ بیان کے مطابق، مسٹر شوکری اور مسٹر پیڈرسن نے شامی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یو این آئی





