بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

کووڈ متاثرین کی تعداد 35 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی، 10 اپریل: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے پانچ ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5880 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 35199 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 6.91 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3481 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.73 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 85076 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 205 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img