ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
17.7 C
Srinagar

بارہمولہ میں دو خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار: پولیس

سری نگر،10 اپریل : منشیات کی وبا کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جاری مہم کو تیز تر کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
بارہمولہ پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے معمول کی گشت کے دوران بارہمولہ میں آر اینڈ بی دفتر کے نزدیک دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے 2 سو گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے چینہ بل پٹن میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروش کی تحویل سے 5 کلو خشخاش بھوسہ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے تین مہینوں جنوری، فروری اور مارچ کے دوران 113 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img