بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے تین مہنیوں کے دوران113 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے تین مہنیوں کے دوران113 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، یکم اپریل : بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کو تیز تر کرتے ہوئے سال رواں کے پہلے تین مہنیوں کے دوران ضلع میں 113 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے۔


بارہمولہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے ماہ جنوری، فروری اور مارچ کے دوران پولیس نے 75 کیس درج کرکے 113 منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ 7 کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں سے کروڑوں روپیوں مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان تین مہینوں نے کے دوران 3.269 کلو گرام برائون شوگر بر آمد کیا گیا جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 3.26 کروڑ روپیے ہے۔


بیان میں کہا گیا: ‘ان تین مہنیوں کے دوران 6.83 کلو گرام چرس بر آمد کیا گیا جس کی بلیک مارکیٹ میں قمیت26.23 لاکھ روپیے ہے جبکہ 1.85 کلو گرام ہیرائین جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت98.90 لاکھ روپیے، 61.51 کلو گرام خشخاش اور بھنگ جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 9.22 لاکھ روپیے ہے’۔
پولیس نے کہا کہ اس کے علاوہ 11 گاڑیوں اور 40.85 لاکھ روپیے نقدی ضبط کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ان تین مہینوں کے دوران کل 3 کروڑ 34 لاکھ 61 ہزار روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا جو نقدی رقم شامل کرکے4 کروڑ 75 لاکھ 46 ہزار روپیے کی خطیر رقم بنتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.