وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل :وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔
مسٹر مودی کا خصوصی طیارہ صبح تقریباً 9.30 بجے اسٹیٹ ہینگر پہنچا۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مسٹر مودی کا استقبال مسٹر چوہان اور چند منتخب معززین نے کیا۔ استقبال کے بعد مسٹر مودی تین خصوصی فوجی ہیلی کاپٹروں کے قافلے کے ساتھ لال پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔
مسٹر مودی جلد ہی کشابھاو ٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے لیے بذریعہ سڑک روانہ ہوئے، جو لال پریڈ گراؤنڈ سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔ کنونشن سینٹر میں مسٹر مودی کا استقبال فوج کے اعلیٰ افسران نے کیا۔ وزیر اعظم مودی کنونشن سینٹر میں فوج کے اعلیٰ افسران سے متعلق تین روزہ اہم میٹنگ کو آج آخری دن سے خطاب کریں گے۔ اس میٹنگ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اسے میڈیا سے دور رکھا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی تین دن کے لیے بھوپال میں ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کی فوج کے اعلیٰ افسران بھی بھوپال میں موجود ہیں۔
مسٹر مودی فوج سے متعلق تقریب میں شرکت کے بعد تقریباً 3 بجے کے بعد رانی کملا پتی اسٹیشن پہنچیں گے۔ وہ بھوپال (رانی کملا پتی اسٹیشن) اور حضرت نظام الدین کے درمیان چلنے والی مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ٹرین کو بھی جھنڈی دکھائیں گے۔ تقریب میں شرکت کے بعد مسٹر مودی ریاستی ہینگر واپس جائیں گے اور ایک خصوصی طیارے سے دہلی روانہ ہوں گے۔
مودی کے دورہ کے پیش نظر بھوپال میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف، وزیر اعلیٰ چوہان نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام کے ذریعے ریاست کے عوام کی جانب سے مسٹر مودی کا خصوصی طور پر خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ مسٹر چوہان نے وندے بھارت ٹرین کی شکل میں ریاست کو ملنے والے تحفے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.