جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

اسرائیل کے میزائل حملے میں دو شامی فوجی زخمی

قاہرہ، 30 مارچ :شام کے دمشق شہر کے مضافات میں اسرائیلی میزائل حملے میں دو فوجی زخمی ہو گئے۔

شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

اس سے قبل شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباريةنے اطلاع دی تھی کہ شامی فضائی دفاع نے دمشق کے قریب آسمان میں اسرائیلی حملے کو روک دیا تھا۔

وزارت نے کہا کہ بدھ کی رات اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں سے دمشق کے ارد گرد کئی ٹھکانوں پر میزائل سے حملے کئے ۔ حملے میں دو شامی فوجی زخمی ہوئے۔

وزارت نے کہا کہ ہمارے فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائلوں کا جواب دیا اور ان میں سے کئی کو تباہ کر دیا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img