جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
10.3 C
Srinagar

حالیہ برف باری کے بعد کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے: ڈپٹی ڈائرکٹر ٹورزم

سری نگر: ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ سیاحت کشمیر وسیم راجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ برف باری کے بعد وادی کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ سال نو کی آمد کے پیش نظر وادی کے سیاحتی مقامات پر بیشتر ہوٹلوں میں بکنگ ہوئی ہے۔
موصوف ڈپٹی ڈائرکٹر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘حالیہ برف باری کے بعد سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، میری ہوٹل مالکان سے بات ہوئی ان کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ہمارے بہت سارے ہوٹلز میں سال نو کے پیش نظر بکنگ ہوئی ہے’۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ سیاحت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر شعبہ سیاحت کے دوام کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملک بھر تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ سیاحت کے شعبے کو بڑھاوا دیا جا سکے۔

موصوف کمشنر نے کہا کہ سال نو کی آمد پر بھی گلمرگ، پہلگام، سری نگر اور دوسرے مقامات پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے بعد بھی رواں موسم سرما کے دوران مختلف النوع تقریبوں کا انعقاد جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہمیشہ یہ روایت رہی ہے کہ مقامی لوگ یہاں تہوار جیسے کرسمس وغیرہ سیاحوں کے ساتھ مناتے ہیں اس سال بھی مقامی لوگ سیاحوں کے ساتھ کرسمس منا رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img