سری نگر،30 مارچ : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے میں بیٹے نے اپنی بزرگ ماں کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے میں ایک نوجوان نے مبینہ اپنی ہی ماں کو پھانسی دے کر اس کو ابدی نیند سلا دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی ملزم جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ نشے کا عادی ہے، کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کی لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی