اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو ملی ٹنٹ اعانت کار گرفتار:پولیس

سری نگر، 25 مارچ : پولیس نے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹنٹ اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ بانڈی پورہ پولیس نے فوج کے 14 آر آر اور سی آر پی ایف کی تیسری بٹالین کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر ایک ناکہ چیکنگ کے دوران سملر میں فشریز فارم کے نزدیک لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹنٹ اعانت کاروں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے دو چینی ساخت کے گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے خلاف پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img