اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی

نئی دہلی/اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی جمعہ کو دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
جیسے ہی ایوان میں 11 بجے وقفہ سوالات شروع ہوا، اپوزیشن ارکان نے اڈانی کیس کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن ارکان سے پوچھا کہ کیا وہ ایوان کی کارروائی نہیں چلانا چاہتے؟ اس کے بعد بھی اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔
ہنگامہ رکتا نہ دیکھ کرمسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔
قابل ذکر ہے کہ بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے ہی اپوزیشن ارکان ایوان میں ہنگامہ اور شور مچا رہے ہیں اور اڈانی گروپ پر امریکی فرم ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کے پیش نظر پورے معاملے کی جے پی سی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب حکمران جماعت کے ارکان کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے لندن میں ہندوستان کی جمہوریت کے حوالے سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شورشرابہ کررہے ہیں۔ فریقین کے شوروغل اورہنگامہ کے باعث بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں ایوان میں کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوسکا۔ جمعرات کی شام ایوان میں تخصیص بل بغیر کسی بحث کے منظور کرایا گیا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.