ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی

ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی

نئی دہلی/ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اہم اپوزیشن کانگریس کے ارکان کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی جمعہ کو دوپہر 2.30 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
آج ایوان کے میز پر ضروری دستاویزات رکھے جانے کے بعد چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے کہا کہ 14 ممبران نے رول 267 کے تحت نوٹس دیے ہیں، جنہیں مسترد کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قوانین کے مطابق نہیں تھے۔ اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے ارکان نے اپنی نشستوں سے ہنگامہ شروع کردیا۔
بی جے پی کے ارکان کانگریس کے سینئر لیڈر سے ان کے بیرون ملک بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کررہے تھے، جبکہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان اڈانی کیس کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کا مطالبہ کررہے تھے۔ چیئرمین نے کہا کہ دونوں طرف سے بدنظمی ہے اس لیے ایوان کی کارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی کر رہے ہیں۔
رول 267 کے تحت نوٹس دینے والے اہم ارکان میں کانگریس کے پرمود تیواری، محترمہ رنجیتا رنجن، کے سی وینو گوپال، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ونے وشوام اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ایلارام کریم شامل تھے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.