نئی دہلی، 23 مارچ : وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے ،ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بلند پایہ دانشور اور عظیم مفکر تھے جنہوں نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں بہت زیادہ تعاون کیا اور بعد میں ملک کے لئے خود کو وقف کرنے والے رہنما ہونےکے ساتھ ساتھ رکن پارلیمنٹ بھی رہے۔ ہم ایک مضبوط ہندوستان کے لیے ان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ‘‘