نوروزعالم کی حقیقت

نوروزعالم کی حقیقت

آج وادی بھر میں نورروز عالم نہایت ہی عقیدت احترام کے ساتھ منایا جارا ہے اس حوالے سے مختلف علاقوں میں تقریبات منعقد کئے جارہے ہیں۔ صدیوں سے جاری اس تہوار کو اگر چہ ایران میں سب سے زیادہ اہم قرار دیاجاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں بھی اس تہوار کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے اکثر لوگ اس دن صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے یہ سوچ کر نہا رہے ہیں کہ یہ کرنے سے کئی طرح کے روحانی سکون اور طاقتیں حاصل ہورہی ہیں ۔

عام لوگ سردیوں کے اسی دن سے وادی میں زمیندار ی کا کام شروع کرتے ہیں اور بہار کا استقبال کرتے ہیں ۔ شعیہ برادری کے لوگ اس تہوار سے متعلق زیادہ عقیدت رکھتے ہیں اور کئی طرح کے کام اس روز انجام دیتے ہیں ۔ سرکاری سطح پر بھی نور وز عالم کے اس تہوار پر لوگوں کیلئے تمام ترسہولیات بہم رکھے جاتے ہیں ، کھانے پینے کے اشیاءوافر مقدار میں بازاروں میں دستیاب ہوتے ہیں تاکہ عام لولوگوں کو کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے عید ہو یا ہولی ، دیوالی ہو یا نوروز سبھی ایام کا پیغام ہوتا ہے کہ انسان ، انسانی قدروں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچائے ۔ کسی کو تکلیف نہ دیں ، کسی کا حق نہ ماریں ،کسی سے نفرت ، عداوت یا بغض نہ رکھیں ۔

وادی میں شعیہ ، سنی برادری اگر چہ اس دن ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں لیکن بیشترنام نہاد علمائے اور مذہب کے ٹھیکیدار برادری کو تہس نہس کرکے ہی اپنی روٹیاں سیک لیتے ہیں اس طرح سوشل میڈیا پر اناپ شناپ کہہ کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا کرتے ہیں ۔مذہبی تہواروںکا جہاں تک تعلق سے سبھی لوگ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ کوئی مذہب یا تہوار انسان کوغلط درس نہیںدیتا ہے نہ ہی انسانی زندگی میں رخنہ ڈالتے ہیں بلکہ یہ انسان ہی ہے جو ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کیلئے خود کو مختلف طریقے اپناتے ہیں اور انسان کو انسان سے جانور بنا دیتے ہیں ۔اُمید کرتے ہیں کہ یہ نوروزعالم کا دن ہم سب کیلئے خوشیاں لیکر آئیں اور امن وسلامتی سے انسانیت کو سرشار کریں ۔انسان کا ذہن ایک دوسرے سے برادری ، اخوت اور ہمدردی سے منور ہوسکے جو فی الحال زنگ آلودہ نظر آرہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.