ہماچل کے چمبہ میں زلزلہ، کسی جان ومال کے نقصان کی اطلاع نہیں

ہماچل کے چمبہ میں زلزلہ، کسی جان ومال کے نقصان کی اطلاع نہیں

شملہ، 20 مارچ : ہماچل پردیش کے ضلع چمبہ میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر بھاگنے لگے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فی الحال زلزلے سے ضلع میں کسی جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 کے قریب تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا مرکز پڑوسی ریاست جموں و کشمیر میں تھا۔ صبح تقریباً 8.08 بجے زلزلے کے جھٹکے دو سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع چمبہ کو زلزلے کے نقطہ نظر سے انتہائی حساس سمجھا جاتا ہے اور اسے ان پانچ زون میں شامل کیا گیا ہے جہاں زلزلے کی شدت زیادہ ہونے پر جان و مال کا بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔ چمبہ میں اکثر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.