ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
17 C
Srinagar

پلوامہ کے اونتی پورہ میں سڑک حادثہ، 4 غیر مقامی مسافر لقمہ اجل، کئی زخمی

سری نگر،18مارچ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ایک سڑک حادثے میں بہار سے تعلق رکھنے والے کم سے کم چار مسافر از جان جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک گاڑی الٹ جانے سے کئی مسافر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے تین کی ہسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک مسافر سب ضلع ہسپتال پامپور میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
متوفین کی شناخت نصیر الدین انصاری ولد اسلام انصاری ساکن مغربی چمپارن بہار، راج کرن داس ولد شیوا ساکن کٹھیار بہار، سلیم علی ولد محمد علا ولدین ساکن حکم نگر بہار اور قیصر عالم ساکن کٹھیار بہار کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img