جمعہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۴
20.7 C
Srinagar

کشمیر کے کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر،18مارچ : سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے وادی کشمیر کے چار اضلاع میں ہفتے کی صبح چھاپے مارے۔یہ چھاپے ایس آئی اے میں درج ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیموں کے ہمراہ ہفتے کی صبح سری نگر، اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ایس آئی اے میں پہلے ہی درج ایک مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img