پونچھ کے منڈی علاقے میں آتشزدگی، پانچ مویشی جھلس کر ہلاک

پونچھ کے منڈی علاقے میں آتشزدگی، پانچ مویشی جھلس کر ہلاک

جموں،10 مارچ :جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی کے بائیلہ گاؤں میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں پانچ مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ منڈی کے بائیلہ گاؤں میں محمد شریف ولد ولی محمد نامی ایک شخص کے رہائشی مکان میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے مویشیوں میں تین بھینس اور دو گائے شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگتے ہی فوج، پولیس اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.