سید محمد الطاف بخاری اپنی پارٹی کے صدارتی عہدے کی دوسری معیاد کےلئے بلا مقابلہ منتخب

سید محمد الطاف بخاری اپنی پارٹی کے صدارتی عہدے کی دوسری معیاد کےلئے بلا مقابلہ منتخب

سرینگر: سید محمد الطاف بخاری کو آج اپنی پارٹی کے صدارتی عہدے کی دوسری میعاد کےلئے بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ چنانچہ پارٹی کے صدارتی انتخابات کے عمل کے دوران کسی بھی اہل اُمیدوار نے اُن کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی دائر نہیں کئے تھے، اس لئے آج پارٹی کے الیکشن بورڈ کے کنوینر وجے بکایا نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سید محمد الطاف بخاری کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا۔

واضح رہے کہ سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کے بانی صدر کی حیثیت سے اپنی پہلی صدارتی میعاد 8 مارچ 2023 کو مکمل کی۔ اب وہ مزید اگلے تین سال کےلئے پارٹی کے صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.