سری نگر،8 مارچ : جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی مختلف اسامیوں کے امیداروں کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور ’ایپ ٹک‘ پر پابندی لگاؤ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جے کے ایس ایس بی کی مختلف اسامیوں کے امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا: ’ہم دیکھ رہے ہیں یہاں جمہوری اصولوں کو مسمار کیا جا رہا ہے‘۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ ایپ ٹک کمپنی نے کئی ریاستوں میں گھوٹالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو یہاں بھی دوبارہ بلیک لسٹ کیا جانا چاہئے۔انہوں نے لیفٹیںنت گورنر منوج سنہا سے اس ضمن میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔
دریں اثنا جموں میں بھی ایپ ٹک کمپنی کے خلاف نوجوانوں نے زور دار احتجاج کرکے اس کو بلیک لسٹ کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔
یو این آئی