جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
14.8 C
Srinagar

سری نگر میں ایمبولنس کی ٹکر سے دو شہری جاں بحق

سری نگر،8 مارچ : سری نگر کے بمنہ علاقے میں بچوں کے ہسپتال کے نزدیک بدھ کی صبح ایک ایمبولنس کی ٹکر سے دو شہری جان بحق ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بمنہ میں قائم بچوں کے ہسپتال کے نزدیک بدھ کی صبح ایک ایمبولنس کی ٹکر سے دو شہری شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہڈیوں اور جوڑوں کے ہسپتال برزلہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 56 سالہ علی محمد ڈار ساکن ناؤ پورہ بارہمولہ اور 40 سالہ فیاض احمد چوپان ساکن ہادی پورہ رفیع آباد بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img