یو م خواتین اور ہماری ذمہ دار ی

یو م خواتین اور ہماری ذمہ دار ی

عالمی یوم خواتین کے موقعے پر جہاں پوری دنیا میں عورتوں کی ترقی، خوشحالی اور حقوق فراہم کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام ہوتا ہے، وہیں ملک کے دیگر حصوں کی طرح وادی میں اس طرح کی تقریبات منعقد ہوئیں ۔مختلف سیاسی ،سماجی اور ادبی اداروں نے اپنی اپنی بساط اور طاقت کے مطابق تقریبات کا اہتمام کیا، جن میں خواتین کو بااختیار بنانے پر زو ر دیا گیا ۔ادارہ ایشین میل چونکہ مختلف ادبی وسماجی تقریبات منعقد کر تا رہتا ہے اور معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے ۔

آج کے دن کے مناسبت سے ادارہ نے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد ڈنگی وچہ میں ایک سمینار منعقد کر رہا ہے ۔اس سمینار میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر سحرش اصغر ،ڈسڑک ڈیولپمنٹ چیئر پرسن سفینہ بیگ کے علاوہ مقدر شخصیات اور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شرکت کر رہی ہیں ۔

سمینار میں خواتین سے متعلق حقوق کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جائے گی ۔یہ بات مسلمہ حقیقت ہے کہ کائنات میں عورت کی ہی بدولت رنگ وبو موجو د ہے ۔اسی عورت کی بدولت کائنات آگے چل رہی ہے ۔تمام مذاہب نے عورت کو بلند وبالا مقام عطا کیا ہے مگر کبھی کبھا ر سماج کے پڑھے لکھے انسان بھی یہ تعلقات بھول کر بنیاد ی اصولوں سے انحراف کر کے عورت پر ظلم وتشدد کر کے اُسکو کمزور وثابت کرنے کی دوڑ میں اپنی زور آزمائی کررہے ہیں، لیکن ملک ہندوستان میںجس شد ومد سے بیٹی بچاﺅ اور بیٹی پڑھاﺅ جیسی تحریک شروع کی گئی ہے ، اُس سے نہ صرف عورت کو ایک منزل اور مقام عطا ہو اہے، بلکہ اُسکے رتبہ اور شان میں بھی نمایاں اضافہ ہو چکا ہے ۔

آج ملک کی بیٹیاں مردوں کے مقابلے میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں ۔کھیل کود ،تعلیم وتربیت ،انتظامی معاملا ت کے حوالے سے عورت بہت آگے بڑھ رہی ہیں او ر مردوں کے شانہ بہ شانہ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں ۔

بہرحال آج کے دن کے مناسبت سے ہمیں بحیثیت انسا ن یہی حکم ملتا ہے کہ ہمیں اپنے گھروں ،دفتروں اور تعلیمی اداروں میںعورتوں کی عزت واحترام کرنی چاہیے اور انہیں ہرگز یہ احساس نہیں دینا چاہیے کہ وہ مرد سے کسی بھی صورت میں کم ترہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.